راہول گاندھی سرینگر پہنچ گئے

مودی سرکار کی دھمکیوں کے باوجود راہول گاندھی دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر پہنچ گئے لیکن انھیں سرینگر ايئر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مودی سرکار کی دھمکیوں کے باوجود راہول گاندھی دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر پہنچ گئے لیکن راہول گاندھی اور ان کے ساتھیوں کو سری نگر ایئر پورٹ سے باہر ہی نہیں نکلنے دیا گیا ۔ اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ انہیں سری نگر میں داخل نہ ہونے دینے کا مطلب ہے کہ مودی سرکار کچھ چھپا رہی ہے۔راہول گاندھی آج صبح سری نگر کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔روانگی سے پہلے راہول گاندھی کا کہنا تھاکہ وہ کشمیر میں قید رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار نے آئین کے آرٹیکلز 35-اے اور 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کو دو حصوں  میں تقسیم کرکے بھارتی یونین  ٹریریٹری قرار دے دیا تھا اور کسی ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لیے 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

News Code 1893193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =