بھارت کے سابق وزیر خزانہ کا انتقال ہوگیا

بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی طویل علالت کے بعد آج نئی دہلی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی طویل علالت کے بعد آج نئی دہلی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔ ارون جیٹلی کو کچھ روز قبل سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ان کی حالت بہتر بتائی گئی تاہم آج ایک بار پھر ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔

نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سابق بھارتی وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی آج ہفتہ 24 اگست کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 07 منٹ پر انتقال کر گئے ہیں۔

News Code 1893190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =