آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں کا ایل او سی کی جانب احتجاجی مارچ

آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں میڈیا پر عائد پابندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایل او سی کی جانب مارچ شروع کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں میڈیا پر عائد پابندی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایل او سی کی جانب مارچ شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ شروع کردیا۔ موجودہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول کی جانب یہ پہلا مارچ ہے جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں کے صحافی شریک ہیں۔ کشمیر میں صحافیوں کو کام نہ کرنے دینے اور اخبارات و نیوز چینلز کی بندش کیخلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات بھی اپنے ساتھ لے کر چکوٹھی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے دھرنا دیں گے۔

News Code 1893189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =