فرانس میں پاکستانی ، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا مودی کے خلاف مظاہرہ

فرانس میں مقیم پاکستانیوں، کشمیریوں اور سکھوں نے کشمیر میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے معاندانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں مقیم پاکستانیوں، کشمیریوں اور سکھوں نے کشمیر میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے معاندانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری، پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر میں سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے‘مظاہرین نے ہاتھوں میں مودی کے خلاف نفرت آمیز نعروں والے بینر اٹھائے ہوئے تھے‘ مظاہرین نے بھارتی فوج اوربھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، صباح نیوزکے مطابق مودی کے دورہ فرانس کے موقع پر آج ایفل ٹاور پیرس میں اورسیز کمیونٹی بڑا احتجاجی مظاہرہ کرئے گی جبکہ آج جنیوا میں بھی بھی مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔

News Code 1893184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =