روس نے سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیار کر لیا

روس نے سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیارکرکے اسے قطب شمالی سے سائبیریا کی جانب 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر پر روانہ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیارکرکے اسے قطب شمالی سے سائبیریا کی جانب 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر پر روانہ کر دیا ہے۔ جوہری ایندھن کے ساتھ ایٹمی ری ایکٹر جمعہ کو قطب شما لی کی بندر گاہ مرمانسک سے روانہ کیا گیا جو 6 ہفتوں میں 5 ہزار کلو میڑ کا فاصلہ طے کرکے سائبیریا کے علاقہ پیوک پہنچے گا اور وہاں ایک مقامی نیوکلیئر اور کوئلے کے بند پلانٹ کی جگہ لے گا۔

News Code 1893183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =