بھارت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے دونوں ایٹمی طاقتوں کی جنگ خودکشی کے مترادف ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے دونوں ایٹمی طاقتوں کی جنگ خودکشی کے مترادف ہوگی۔وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات کو پاکستان اور کشمیریوں نے ہی نہیں بلکہ وہ لوگ جو گزشتہ بھارتی حکومتوں میں شامل تھے انہوں نے بھی اس اقدام کو یکسر مسترد کردیا ہے وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ نہرو کی کشمیر کے حوالے سے کمٹمنٹ کی خلاف ورزی ہے، ان اقدامات نے کشمیریوں کے مختلف رائے رکھنے والے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کر دیا، گزشتہ روز دہلی میں 9 پارٹیوں نے احتجاج کیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ صرف حریت رہنماوٴں کو ہی نہیں بلکہ باقی پارٹیوں کو بھی یہ اقدامات قبول نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور مودی سرکار کے غیرقانونی اقدامات کے حوالے سے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی، انہوں نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سب نے اس مسئلے کے پرامن حل اور مذاکرات پر زور دیا، میں نے انہیں کشمیر میں جاری مواصلاتی بلیک آوٴٹ سے آگاہ کیا، اور بتایا کہ کشمیر میں موبائل سروس، انٹرنیٹ معطل ہیں، بین الاقوامی میڈیا کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی ہے، جو ہماری معلومات ہیں اس کے مطابق صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

News Code 1893181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =