بغداد میں امریکی ناظم الامور عراقی وزارت خارجہ میں طلب

عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں امریکی ناظم الامورکوعراقی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میدان جنگ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں امریکی ناظم الامورکوعراقی وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میدان جنگ نہیں ہے۔

عراقی وزارت خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی پاسداری کرے ۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراق میں حال ہی میں حشد الشعبی کے ٹھکانے پرہونے والے حملے میں امریکی ملوث ہیں اور امریکہ کی اس رفتار پر عراقی حکومت نے شدید اعتراض کیا ہے۔

News Code 1893177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =