کشمیر کو بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنانے کی دھمکی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدرمسعود خان نے کہا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ غور سے سن لیں کہ ہم کشمیرکو تمہارا اورتمہارے بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدرمسعود خان نے کہا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ  غور سے سن لیں کہ ہم کشمیرکو تمہارا اورتمہارے بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 پنڈت جواہر لعل نہرو اور شیخ عبدالله کے درمیان شیطانی معاہدہ تھا، ہندوستان نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر کشمیر کے2  ٹکڑے کر دیئے، 8 لاکھ 80 ہزار بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر حملہ کیا اور ان سے ان کا حق چھینا۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں آزادی کی لہر کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، مودی سرکار نے یک طرفہ اور انتہا پسندانہ اقدام اٹھایا،  نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، بھارتی فوج رات کو حملہ آور ہوکر نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاتی ہے، اس ماحول میں بھی حریت رہنماؤں نے جرأت کا علم بلند کیا ہوا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا میں کشمیریوں سے زیادہ کوئی بہادر قوم نہیں ہے، تاریخ کے ساتھ عہد ہے کہ بھارت کو اس اقدام کا جواب ملے گا، امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ  سن لو کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے، ہم بھارت کے ساتھ حساب ضرور برابر کریں گے، جنگ کا آغاز ہندوستان نے کیا ہے اسے ختم ہم کریں گے۔

News Code 1893175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =