امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات آخری مراحل میں داخل

قطر میں امریکہ اورطالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں امریکہ اورطالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بدلے طالبان کی جانب سے سکیورٹی ضمانت دینے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ طالبان کے ترجمان اور امریکی اہلکار نے بھی امن مذاکرات کے لیے فیصلہ کُن ملاقات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طے پائے جانے والے نکات پرعمل درآمد کے لیے روٹ میپ پر غور کیا جائے گا جس کے بعد افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا پُرامن راستہ کھل جائے گا۔

اس وقت افغانستان میں ہزاروں کی تعداد میں امریکی فوج موجود ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام اور عراق کے ساتھ ساتھ افغانستان سے بھی اپنی فوجوں کا پُرامن انخلاء چاہتے ہیں اور اس کے لیے اپنے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو افغان طالبان سے مذاکرات کے تمام اختیارات سے دیئے ہیں۔

News Code 1893171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =