پاکستانی وزير اعظم کا جرمن چانسلرسے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اسے کشمیر میں بھارت کےغیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اسے کشمیر میں بھارت کےغیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورکشمیر میں بھارت کی جانب سے ممکنہ جھوٹے فلیگ آپریشن کے خدشے کااظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے، کشمیر میں کرفیونافذہے اور مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، خوراک اورادویات کی شدید کمی ہے جب کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔

News Code 1893169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =