مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کیس میں معطل کردیا ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے، جج ارشد ملک کو معطل ہوکر انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ ارشد ملک سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا جائے گا اور کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کیس میں معطل کردیا ہے۔
News Code 1893165
آپ کا تبصرہ