مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فرانس پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں فرانسیسی صدر نے کشمیر کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔ میکرون نے کہا کہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے اور پاکستان اور بھارت کو ملکر اس مسئلہ کا حل تلاش کرنا نے مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور پاکستان سے مل کرمسئلہ کشمیر کاحل تلاش کریں۔ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کشمیر میں عام شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایل او سی کے اطراف آبادی کے مفادات اور حقوق یقینی بنانا ہوں گے، حالات خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فرانس پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں فرانسیسی صدر نے کشمیر کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔
News Code 1893155
آپ کا تبصرہ