بھارت کے سابق وزیر خزانہ سی بی آئی کے حوالے

بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدم برم کو چار روزہ ریمانڈ پربھارتی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدم برم کو چار روزہ ریمانڈ پربھارتی  تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عدالت نے چدم برم کو تفتیش کے لیے 26 اگست تک سی بی آئی کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔کانگریس رہنما اور سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم پر ان کے دور وزارت میں کی گئی کرپشن اور کشمیریوں کی حمایت کے الزامات ہیں، عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری نہ ملنے پر چدم برم کو گذشتہ رات ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

News Code 1893154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =