بھارت کا کشمیرمیں نئی حلقہ بندیاں کرنے کا منصوبہ

بھارتی حکومت نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آرٹیکل370 اور آرٹیکل35 اے کے خاتمہ کے بعد مزید قانونی اور آئینی تبدیلیوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت کشمیر میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آرٹیکل370 اور آرٹیکل35 اے کے خاتمہ کے بعد مزید قانونی اور آئینی تبدیلیوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت کشمیر میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب  کشمیر میں اگلے مرحلے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ایک ماہ کے بعد کشمیرکی نئی حلقہ بندیاں کرے گا اور اس کے لیے ضروری قانونی ترامیم بھی تیار کی گئی ہیں۔ مسلم اکشریتی حلقوں کو تقسیم کیا جائے گا اور نئی حلقہ بندی میں ہندو آبادی کو شامل کیا جائیگا اور ان کی اکثریت ثابت کرنے کی کوشش کی جائے گی اور جن علاقوں میں ہندو اکثریت نہیں ہوگی وہاں نئے ووٹر بنا کر نئی بستیاں بنائی جائیں گی۔

News Code 1893152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =