مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے ہوتا ہوا فرانس پہنچ گیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے فرانس پہنچ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے فرانس پہنچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزارا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعدازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

News Code 1893151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =