ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم " جینوسائیڈ واچ " نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم " جینوسائیڈ واچ " نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے بھارت کو کشمیر میں نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں ہندوتوا پالیسی پر عمل پیرا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، وادی میں کئی لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اور مسلمان اکثریتی ریاست پر اقلیتی ہندو فوج کی حکمرانی ہے، ایسے میں کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے۔ جینوسائڈ واچ نےکشمیر کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کی وارننگ دیں، بی جے پی رہنما کشمیر کے ’آخری حل‘ کی باتیں کررہے ہیں جو قتل عام کی تیاری کا اشارہ ہے۔ جینوسائڈ واچ نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جنسی زیادتی، تشدد اور جبری قید کا سلسلہ جاری ہے، مسلمان رہنماؤں کو جلا وطن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مواصلاتی نظام معطل ہے جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت اور میڈیا پر پابندی لگادی گئی ہے۔

News Code 1893149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =