چین نے برطانوی قونصل خانہ کے اہلکار کو گرفتار کرلیا

چین نے ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے ایک اہلکار سمن چینگ کی گرفتاری ظاہر کردی ہے جو 2 ہفتوں سے لاپتہ تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں برطانوی قونصل خانے کے ایک اہلکار سمن چینگ کی گرفتاری ظاہر کردی ہے جو 2 ہفتوں سے لاپتہ تھے۔  اطلاعات کے مطابق چین نے برطانوی قونصل خانے کے 28 سالہ اہلکار سمن شینگ کی ہانگ کانگ میں گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ برطانوی اہلکار چند روز قبل ایک کاروباری ملاقات کے سلسلے میں شین زن گئے تھے اور پھر واپس نہیں لوٹے تھے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سفارتی اہلکار کو سرحدی شہر شین زن میں ملکی سلامتی اور تحفظ سے متعلق ایک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں چین کو ملزمان کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کی منظوری کے بعد سے ملک کے طول و ارض میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جب کہ ایک ہفتے سے مظاہرین نے ایئرپورٹ کو بند کر رکھا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے چین نے سخت فوجی ایکشن لینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

News Code 1893144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =