مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد روس اور چین نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کے بعد روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی اقدام سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
چین اور روس کی جانب سے امریکی میزائل کے تجربے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے جس کے لیے امریکہ نے پہلے جان بوجھ کر روس سے 1984 میں کیے گئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تخفیفی معاہدے سے دستبردار ہوا تھا اور پھر فوراً میزائل کا تجربہ کردیا۔
آپ کا تبصرہ