مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےامریکہ کی ایران کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شکست خوردہ ہے اور ایرانی قوم فتح اور کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے۔باور 373 میزائل ایرانی قوم کی فتح کا مظہر ہے۔
صدر حسن روحانی نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے باور-373 میزائل سسٹم کے تجربے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات بے کار ہیں کیونکہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدہ اب خدشات کا شکار ہوچکا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ باور میزائل ایس 300 کہیں زيادہ قوی ، مضبوط اور مؤثر ہے۔ صدر نے باور 373 کی رونمائی کی تقریب سے قبل دفاع مقدس کی شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ میزائل باور ایرانی دفاعی سسٹم میں بڑي اہمیت کا حامل ہے اور ایرانی دفاعی ماہرین نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی تلاش و کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق باور-373 میزائل بیک وقت 100 اہداف کی نشاندہی اور ان پر 6 مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ