بھارت نے کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بھارت نے کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔ محمد فیصل نے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج کشمیر میں مظالم میں مصروف ہیں، ایک ہفتے کے دوران بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشنز میں 4 کشمیری جاں بحق ہو گئے، سیکڑوں کشمیری بھارتی افواج کے ہاتھوں زخمی ہو چکے ہیں۔ ہم عالمی برادری سے کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

اس نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔ دنیا کشمیریوں کی جسمانی اور ذہنی اذیت کا اندازہ نہیں لگا سکتی۔ ایک کروڑ 40لاکھ کشمیریوں کو محصور کر دیا گیا ہے۔ ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ بھارت کب تک کرفیو لگا کر رکھے گا؟ ظلم بڑھے گا تو ختم ہو جائے گا۔

News Code 1893136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =