صدر حسن روحانی کی موجودگی میں لانگ رینج میزائل باور 373 کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں لانگ رینج میزائل باور 373 کی رونمائی ہوئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں لانگ رینج میزائل باور 373 کی رونمائی ہوئی ، صدر حسن روحانی نے باور میزائل کا قریب سے مشاہدہ کیا اور اس کی نقاب کشائی کا حکم دیا صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ میزائل ایس 300 کہیں زيادہ قوی ، مضبوط اور مؤثر ہے۔ صدر حسن نے میزائل باور 373 کی رونمائی کی تقریب سے قبل دفاع مقدس کی شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ میزائل باور ایرانی دفاعی سسٹم میں بڑي اہمیت کا حامل ہے اور ایرانی دفاعی ماہرین نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی تلاش و کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

News Code 1893134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =