بھارت نے سابق وزیر خزانہ کوکشمیر کے حق میں بولنے پر گرفتارکرلیا

بھارتی حکومت نے سابق بھارتی وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما پی چدم برم کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف مسلسل بیانات دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے سابق بھارتی وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما پی چدم برم کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف مسلسل بیانات دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سابق بھارتی وزیر خزانہ پی چدم برم کو بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، گرفتاری کے بعد چدم برم کو سی بی آئی ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی چدم برم  نے دو روز قبل ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں ہر طرف اسکول کھلے ہیں مگر ان میں کوئی بھی طالب علم نہیں،انٹرنیٹ بند ہے اور محبوبہ مفتی کی بیٹی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

News Code 1893131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =