ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں مارچ کی کال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گھروں میں نظربند حریت رہنماؤں نے مارچ کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کشمیری نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوٕں پر احتجاج کرتے ہوئے نکل آئيں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گھروں میں نظربند حریت رہنماؤں نے مارچ کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کشمیری نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوٕں پر احتجاج کرتے ہوئے نکل آئيں۔ گھروں میں نظربند حریت رہنماؤں نے پوسٹرز کے ذریعے کشمیریوں تک اپنا پیغام پہنچایا۔حریت رہنمائوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام رکاوٹوں اور بندشوں کو توڑ کر وادی کے مرد، خواتین، نوجوان، بچے، بوڑھے سب جمعے کی نماز کے بعد بھارت کے خلاف مارچ کے لیے نکلیں۔انہوں نے امام مساجد سے بھی اپیل کی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں کشمیر میں غیر کشمیریوں کی آبادکاری کی بھارتی مذموم سازش کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا جائے۔

News Code 1893130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha