شاہ محمود قریشی کا ڈنمارک اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ناروے اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ کو ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔

قریشی نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں۔وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کےحوالے سے بھارتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔

News Code 1893128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =