پاکستان دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا جبکہ بھارت نہیں

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں سے جنگ نہیں کررہا، پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں سے جنگ نہیں کررہا، پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ روس، افغانستان، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ لڑ رہے ہیں، لیکن فرنٹ لائن ممالک کے طور پر بھارت اور پاکستان شدت پسند گروپوں کے خلاف کچھ زیادہ نہیں کررہے جو غیر منصفانہ ہے کیونکہ امریکہ سات ہزار میل دور ہے۔ ٹرمپ نے داعش کے گرفتار یورپی دہشت گردوں کو واپس نہ لینے پر فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر یورپی ممالک اپنے دہشت گردوں کو واپس نہیں لیں گے تو امریکہ انہیں رہا کر کے ان کے ملکوں میں بھیج دے گا۔

News Code 1893127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =