بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے

اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے

اسلامی تعاون تنظیم نے مسجد الاقصی کو صہیونیوں کی طرف سے آگ لگآنے کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم میں اضافہ پر تشویش اور اسکی مذمت کی گئی ہے ۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیانئے میں کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور فلسطینی دارالحکومت کے بارے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں اسلامی اور عیسائي مقدسات کے تحفظ اور احترام پر بھی تاکید کی ہے۔

News Code 1893126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =