مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم سے اس ہفتے ملاقات میں کشمیر پر بات کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرایک پیچیدہ مسئلہ ہے وہاں ہندو بھی ہیں اورمسلمان بھی، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ دونوں وہاں بہت اچھے طریقے سے رہ رہے ہیں لیکن میں اس معاملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اس ہفتے ہونے والی ملاقات میں بات ضرور کروں گا اور پوری کوشش کروں گا کہ اس مسئلے پر دونوں ملکوں میں ثالثی کراؤں۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اعلیٰ عہدے دار نے خطے کے دورے سے واپسی کے بعد منگل کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پرکشمیر میں کرفیو کی پابندیاں ہٹائے، بنیادی شہری آزادیاں بحال کرے اور گرفتار کشمیری رہنماؤں کو فوری طور پر آزاد کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم سے اس ہفتے ملاقات میں کشمیر پر بات کروں گا۔
News ID 1893110
آپ کا تبصرہ