بلوچستان میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے سرحدی شہر چمن میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے ےسے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے سرحدی شہر چمن میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا ہلاک ہو گئے۔ماں کے ساتھ قتل ہونے والا بیٹا ایک دن قبل ہی کوئٹہ کی جیل سے رہا ہوا تھا۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر چمن کے علاقے بابِ کوژک کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے آنے والی کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے  شخص کی شناخت جان پوپلزئی کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ روز کوئٹہ جیل سے رہا ہوا تھا اور والدہ کے ساتھ کار میں افعان شہر قندہار جا رہا تھا۔لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہرے قتل کا یہ واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

News Code 1893089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha