امریکی صدر ٹرمپ کی عمران خان سے فون پر گفتگو

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت کی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی سے بات چیت سے پہلے بھی 16 اگست کو عمران خان کی ٹرمپ سے فون پر بات ہوئی تھی، اس گفتگو میں صدر ٹرمپ نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ مودی سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر نے نریندر مودی سے بات کی، ٹرمپ نے مودی سے کہا کہ خطے کا امن برقرار رہنا چاہیے اور انہوں نے عمران خان کو اس سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کو مودی کے اقدام کی وجہ سے خطے کو لاحق صورتحال سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ مودی سرکار کے 5اگست کے یک طرفہ اقدام سے خطے کے امن و امان کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ٹرمپ کو بتایا کہ مودی کے اقدامات کے پیچھے مسلم اکثریت کے علاقے کو اقلیت میں بدلنے کی سوچ کارفرما تھی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 15 دن سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے شدید انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے اس بحران کا حل نکالنے کا کہا ہے۔

News Code 1893074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =