ڈونلڈ ٹرمپ  کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر گفتگو

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کرکے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کرکے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس  کے ترجمان ہوگن گڈلے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم سے کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ہوگن گڈلے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اور دوبارہ ملاقات کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 1893072

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =