صدر اشرف غنی کا داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کاعزم

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کی آزادی کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا ملک داعش کے ٹھکانوں کا صفایا کر کے چھوڑے گا۔ معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

افغان صدر نے کہا کہ شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں 63 افراد کی ہلاکت پر ہر شہری دل گرفتہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہمارا مقدر ہوگی اور اس واقعے کے بعد سے سو سالہ آزادی کی تقریبات ماند پڑگئی ہیں، جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام تقریبات معطل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ کابل میں شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں 63 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ د اری  وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔جب کہ طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین اور بچوں پر حملہ کرنا قابل افسوس ہے۔

News Code 1893067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =