سوڈان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک

سوڈان میں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کے پول گرنے اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلا مقامی آبادی میں داخل ہوگیا۔

سوڈان میں گزشتہ دو ماہ سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے 18 میں سے 16 صوبوں کو متاثر کیا ہے تاہم 2 دن سے بارشوں نے شدت اختیار کرلی ہے، جس میں 16 ہزار گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1893065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =