مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ممتا بینرجی نے کہا کہ " آج انسانی حقوق کا عالمی دن ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں" ۔ اپنے پیغام میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کشمیر میں انسانی حقوق اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دعا بھی کی۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ممتا بینرجی نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ میرے دل کے انتہائی نزدیک ہے۔ انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1995 میں قید خانے میں ہلاکتوں کے خلاف 21 روز سڑک پر احتجاج میں گزارے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت کی حکمراں ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ