پاکستانی وزارت خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرطلب

پاکستانی وزارت خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ  نے لائن آف  کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ساوٴتھ ایشیا و سارک ڈیسک محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور سول آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ  2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے، بھارتی افواج نے تتہ پانی اور چیری کوٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس سے 2 بزرگ شہری ہلاک جبکہ ایک معصوم شہری زخمی ہوا۔

News Code 1893063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =