بھارت کی طرف سے کشمر میں 15 ویں روز بھی کرفیو جاری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف مسلسل 15 ویں روز بھی کرفیو، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف مسلسل 15 ویں روز بھی کرفیو، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کا مصروف علاقہ لال چوک آج بھی ویران ہے جہاں سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے جگہ جگہ بھارتی فوج تعینات ہے۔کے ایم ایس کے مطابق کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ کرفیوکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1893061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =