ہونڈراس میں فٹبال شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 3 افراد ہلاک

ہونڈراس میں نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میچ کے دوران حریف شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہونڈراس میں نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میچ کے دوران حریف شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اولمپیا اور موٹگووا کلبز کے حامی شائقین کے درمیان پیش آیا، اسپتال ترجمان جولیتھ کے مطابق 7 افراد کو داخل کیا گیا تھا۔جس میں 3 کی موت واقع ہوچکی جبکہ 4 افراد کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہنگامہ آرائی کا آغاز موٹگووا کے پلیئرز کو لانے والی بس پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا، کلب کے صدر پیڈرو ایٹالا کے مطابق3 پلیئرز بھی زخمی ہوئے ہیں۔

News Code 1893053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =