ٹرمپ نے صدی معاملے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدی معاملے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کرتے کہا ہے کہ صدی معاملہ غاصب صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جروزالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے صدی معاملے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کرتے کہا ہے کہ صدی معاملہ غاصب صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات 17 ستمبر کو منعقد ہوں گے ۔ صدی معاملے کا منحوس منصوبہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کوشنر اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔اس منصوبے کے تحت 50 ارب ڈالر کے عوض فلسطینیوں کو بےوطن کیا جائے گا اور انھیں دیگر عرب ممالک میں بسانے کی کوشش کی جائےگی۔

News Code 1893052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =