لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری ہلاک

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کرکے 2پاکستانی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کرکے 2پاکستانی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر مارٹر،اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائر کیے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعا فائرنگ سے 2بزرگ شہری ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 75سالہ لعل محمد اور 61سالہ حسین دین شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

News Code 1893050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =