حیدر آباد کے قریب روڈ پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے قریب جامشورو روڈ پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ہو گیا۔

مہر خبررسان ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے قریب جامشورو روڈ پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک ہو گیا۔ مقتول جامشورو میں واقع گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔ایس ایس پی حیدر آباد سرفراز نواز شیخ کے مطابق پولیس کانسٹیبل آصف جتوئی کی ہلاکت کا واقعہ اتوار کو رات گئے اس وقت پیش آیا جب وہ جامشورو سے حیدر آباد ڈیوٹی کے لیے آرہا تھا۔

مقتول کانسٹیبل آصف جتوئی ایڈیشنل آئی جی آفس کی سکیورٹی پر مامور تھا ۔فائرنگ اور قتل کرنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

News Code 1893048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =