رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعیاد قربان اور غدیر کی مناسبت سے1070 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی در‍خواست موافقت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعیاد قربان اور غدیرکی مناسبت سے عام عدالتوں، انقلاب اسلامی  عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے1070  افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے عید سعید قربان اور عید سعید غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 1070 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

News Code 1893045

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =