امریکہ میں چھوٹے مسافر طیارے کے حادثے میں 3 افراد ہلاک

امریکہ میں چھوٹا مسافر بردارطیارہ ایک گھر پر گر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ گھر میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں چھوٹا مسافر بردارطیارہ ایک گھر پر گر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ گھر میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ پائلٹ اور 2 مسافروں کو لے کر محو پرواز تھا کہ انجن میں خرابی کے باعث نیویارک کے ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

طیارہ جس گھر پر گرا وہاں آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شدید زخمی ہے، مجموعی طور پر اس حادثے میں 3 افراد  ہلاک اور 3 زخمی ہوگئےہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

News Code 1893043

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =