پاکستان میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع دیر بالا میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع دیر بالا میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک  ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں ہوا جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بعض زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی ہلاک ہوگئے۔

News Code 1893039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =