ایران اور کویت خطے میں باقی رہیں گے، اغیار نکل جائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وویر خارجہ محمد جواد ظریف نے کویت کے ولیعہد کے ساتھ ملاقات میں ایران اور کویت کے باہمی تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور کویت خطے میں باقی رہیں گے غیر علاقائی طاقتیں خطے سے نکل جائیں گی۔

 مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کویت کے ولیعہد نواف جابر الصباح کے ساتھ ملاقات میں ایران اور کویت کے باہمی تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور کویت خطے میں باقی رہیں گے غیر علاقائی طاقتیں خطے سے نکل جائیں گی۔ کویت کے ولیعہد نے ایرانی وزیر خارجہ کا گرم اور صمیمی استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور کویت کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات خطے کے امن و ثبات اور صلح کے لئے اہم ہیں ۔ ایران کویت کا اہم برادر اور اسلامی ملک ہےجس نے صدام معدوم کے کویت پر حملے کے دوران کویتی عوام اور حکومت کا بھر پور تعاون کیا اور کویتیوں کو پناہ دی ۔ ایرانی وزير خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ایران اور کویت کے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  ایران اور کویت علاقہ میں باقی رہیں گے اور غیر علاقائی طاقتیں اور اغیار خطے سے نکل جائیں گے ، لہذا ہمیں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

News Code 1893034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =