کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے میں 63 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ افغان حکام کے مطابق خود کش دھماکے کے وقت شادی ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں تقریباً 1000 افراد شریک تھے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

News Code 1893028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =