کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ

کراچی میں عید قرباں کے بعد غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں جس کے باعث شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے اور شہر میں کانگو کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں عید قرباں کے بعد غلاظت کے ڈھیر لگے ہیں جس کے باعث شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے اور شہر میں کانگو کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق شہر میں رواں سال 10 افراد کانگو کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2 افراد سول اسپتال اور ایک مریض ناظم آباد میں قائم نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جانور کی کھال ،خون اور تھوک میں موجود ٹک جسے چیچڑ بھی کہا جاتا ہے جو انسان کے خون میں شامل ہوکر درد، بخار، متلی اور خون کے بہنے کا سبب بنتا ہے ۔

ادھر محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی اور کانگو کے لئے فور ی طور پر اسپرے مہم شروع کرنے کا اعلان تو کردیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد کب ہو گا اس کا کسی کو علم نہیں ہے۔

News Code 1893023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =