کشمیر کے بعض علاقوں میں پابندیوں میں نرمی/ مواصلاتی رابطے جزوی طور پر بحال

بھارتی حکام کی جانب سے کشمیر میں کرفیو کا سلسلہ 13ویں روز بھی جاری ہے، تاہم کچھ مقامات پر پابندیوں میں نرمی کرنے اور مواصلاتی رابطے جزوی طور پر بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے  کشمیر میں کرفیو کا سلسلہ 13ویں روز بھی جاری ہے، تاہم کچھ مقامات پر پابندیوں میں نرمی کرنے اور مواصلاتی رابطے جزوی طور پر بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے بعد سے یہ سب سے بڑی نرمی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیریوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سری نگر میں گزشتہ شب کشمیریوں نے 5 دہائیوں میں مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارت نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کا خاتمہ کردیا تھا اور کشمیر کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے ساتھ  ہی بھارت نے کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے ریاست بھر میں موبائل، انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام معطل کردیا تھا۔

News Code 1893019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =