مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روسی مندوب دمیتری پولینسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔ روسی مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے پیدا صورتحال سے سیاسی و سفارتی کوششوں کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس، بھارت اور پاکستان دونوں کا دوست اور شراکت دار ہے، ہماراکوئی پوشیدہ مفاد نہیں۔دمیتری پولینسکی نے کہا کہ روس دونوں پڑوسیوں کےدرمیان بہترتعلقات کےلیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھےگا۔

اقوام متحدہ میں روسی مندوب دمیتری پولینسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔
News Code 1893016
آپ کا تبصرہ