امریکہ کا افغانستان سے عنقریب انخلاء کا اشارہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان سے فوجی انخلاء کی آمادگی کا اشارہ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان سے فوجی انخلاء کی آمادگی کا اشارہ دے دیا ہے۔ اے پی  کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت امریکہ کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اور طالبان سے امن معاہدے پر غور کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اجلاس میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا بھی اشارہ دیا۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغانستان کے امور میں  امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے ہی قطر جائیں گے۔

News Code 1893013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =