مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) کی سفارش پر ضلع شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر مقامی افراد امن و امان کیلئے خطرہ ہیں البتہ غیر مقامی سرکاری ملازمین اور مزدور پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت غیر مقامی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
News Code 1893010
آپ کا تبصرہ