بھارت نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے

سکیورٹی کونسل میں چین کے مندوب نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ طور پر کشمیرکی حیثیت تبدیل کی، لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو تشویش ہے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل میں چین کے مندوب نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ طور پر کشمیرکی حیثیت تبدیل کی، لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو تشویش ہے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 اراکین ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مندوب کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل کےاجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی اور تمام ارکان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بھارت نے یک طرفہ طورپر کشمیر کی حیثیت تبدیل کی، لداخ سے متعلق بھارتی اقدام سے چین کو تشویش ہے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔چینی مندوب کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، تمام ارکان نے اتفاق کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہیے۔

News Code 1892996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =